Friday, May 15, 2026
 

آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

 



ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں بڑی تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ بلومبرگ کی ایک نئی رپورٹ اور دیگر رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اپ ڈیٹ میں مصنوعی ذہانت کے نئے ٹولز اور کیمرا کو کسٹمائز کرنے کا آپشن شامل ہوگا۔ ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں آئی او ایس 26 اپ ڈیٹ میں لیکوئڈ گلاس متعارف کرانے کے ایک برس بعد لائی جا رہی ہیں۔ کمپنی آئی او ایس 27 کے لیے اے آئی اپ ڈیٹس اور پرفارمنس اور دیگر معاملات میں بہتری پر توجہ رکھے ہوئے ہے۔ ایپل کی جانب سے اس نئے سافٹ ویئر کی لانچ جون میں منعقد ہونے والی ورلڈ وائٹ ڈیویلپرز کانفرنس میں متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل