Friday, May 15, 2026
 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

 



حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے کی کمی کردی۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے اور اس کا اطلاق 16 مئی 2026 سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 409 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے نیتجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 414 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 409 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل