Saturday, May 16, 2026
 

کراچی؛ تربوز فروش کے ہاتھوں چھری کے وار سے زخمی چاٹ فروش دم توڑ گیا

 



کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بینک الحبیب کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہونے والا 16 سالہ لڑکا دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول علاقے میں چاٹ کی ریڑھی لگاتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا ایک تربوز فروش کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو قریبی دکانداروں نے تشویشناک حالت میں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل