Loading
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بغدادی تھانہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آج ملزمہ کو پیش کرے گا۔
دوسری جانب انمول عرف پنکی کے ریمانڈ کے حصول کے لیے مختلف تھانوں کی تفتیشی پولیس متحرک ہوگئی ہے۔ تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں کے تفتیشی افسران ریمانڈ حاصل کرنے عدالت پہنچ گئے۔
تھانہ گزری کے تفتیشی افسر کے مطابق گزری تھانے میں ملزمہ کیخلاف 2021 اور 2022 میں مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ درخشاں تھانے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ پر 2021، 2022 اور 2025 کے مقدمات ہیں، ملزمہ تمام مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھی۔ ہم اپنے 5 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی کے خلاف درج نئے مقدمات میں بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی، ملزمہ کو تھانہ سچل میں درج نئے مقدمے میں ملیر کی عدالت میں پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل