Saturday, May 16, 2026
 

حکومت نے پیٹرول کے بعد ایک اور پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

 



حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کی تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی۔ اوگرا نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر  مقرر  کردی گئی، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔ گزشتہ رات حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے کی کمی کردی تھی۔ پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے اور اس کا اطلاق 16 مئی 2026 سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 409 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں بھی فی لیٹر 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 409 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا تھا، جس کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 414 روپے 78 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 58 پیسے ہوگئی تھی۔ حکومت نے اس سے قبل 29 اپریل کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل