Loading
پنجاب کے ضلع میلسی میں گھر سے ماں اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ واقعے کی تفتیش میں دلخراش تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ میلسی کے علاقے فتح پور میں ماں نے سوتے ہوئے تینوں بچوں کو کہلاڑی کے وار سے قتل کیا اور پھر بعد میں خود کی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کی وجہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کے شوہر کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر30سال ہے۔
جاں بحق خاتون اور بچوں کا ٹی ایچ کیو اسپتال میلسی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، واقعے کا مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل