Saturday, May 16, 2026
 

چیئرمین پی سی بی کو بھارت میں آئی پی ایل فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ موصول

 



پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھارت میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا باضابطہ دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس رواں ماہ دو مراحل میں منعقد ہوں گے۔ پہلا اجلاس چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا 21 مئی کو آن لائن ہوگا جبکہ بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا، جہاں موجودہ نظام کے تحت ہر سیریز میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز کھیلنا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان کو بھی اس چیمپئن شپ میں شامل کرنے کی تجویز زیرِ غور آئے گی۔ بورڈ میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی چیئرمین محسن نقوی کریں گے تاہم ان کی بھارت روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل