Saturday, May 16, 2026
 

اسحاق ڈار سے ازبک وزیرخارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف

 



نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعید وف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاک از یک تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور کثیر الجہتی امور و خطے کی مجموعی صور تحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ از یک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے بر قرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل