Sunday, May 17, 2026
 

ایران نے فوری اقدامات نہیں کیے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ کی دھمکی

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر ایرانی قیادت کو دھمکی دی ہے کہ فوری اقدام نہیں کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نے فوری اقدام نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ان کے لیے بہتر ہوگا کہ جلد آگے بڑھیں یا ان کا کچھ نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔ دوسری جانب خبرایجنسی رائٹرز نے ایکسیوس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ مشیروں کے ساتھ انتہائی اہم ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایران کے حوالے سے  فوری کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر مشاورت کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل