Sunday, May 17, 2026
 

اسکاٹ لینڈ: لیجنڈ کھلاڑی 61 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 



اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے لیجنڈ کھلاڑی اسکاٹ ہاسٹنگز 61 برسکی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے بیٹے کورے اور بیٹی کیری اینی کی جانب سے جاری بیان میں اتوار کے روز ان کے انتقال کی افسوسناک خبر کی تصدیق کی گئی۔ 2022 میں اسکاٹ ہاسٹنگز میں لاعلاج نان-ہاجکن لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج بھی جاری رہا۔ واضح رہے لیجنڈ رگبی پلیئر اُس آخری اسکاٹ لینڈ نیشنل رگبی یونین ٹیم کا حصہ تھے جس نے 1990 کے فائیو نیشن میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گرینڈ سلیم اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے لیے 65 میچز کھیلے، جبکہ دو مرتبہ برٹش اینڈ آئرش لائنز کے دوروں میں بھی شامل رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل