Monday, May 18, 2026
 

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ پاکستان نے جون کے لیے پیٹرولیم ذخائر محفوظ کر لیے

 



مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کے لیے پیٹرولیم ذخائر محفوظ کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جون کے لیے 446 میٹرک ٹن خام تیل محفوظ کر لیا گیا ہے جبکہ 201 میٹرک ٹن ڈیزل کے ذخائر کا بھی بندوبست مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقامی سطح پر 98 میٹرک ٹن پیٹرول حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ 18 میٹرک ٹن جیٹ فیول بھی محفوظ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 12 دن کے لیے JP-8 فیول کے اسٹریٹجک ذخائر بھی محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جون کے لیے 18 میٹرک ٹن ایل پی جی کا بندوبست بھی کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  جنگ بندی کے بعد توانائی سیکیورٹی سے متعلق طویل المدتی پلان بھی تیار کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل