Monday, May 18, 2026
 

آڈیو لیک کیس؛ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے، اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل