Monday, May 18, 2026
 

وزیر خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

 



سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل