Loading
سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان علی رضا، محمد ذاکر، محمد عاصم، عزادار علی شاہ اور محمد ایوب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور ایک درجن سے زائد سرقہ شدہ و چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلیے۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان وارداتیں کرتے اور خود ہی موبائل فونز کے لاک کھولتے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے برآمد شدہ ریڈمی موبائل فون چھینے جانے کا مقدمہ الزام نمبر 1874/25 بجرم دفعہ 397/34 سچل تھانے میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں وارداتیں کرنے کے بعد موبائل کا لاک کھولنے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش گزشتہ ایک ماہ میں درجنوں موبائل فونز اور نقدی چھیننے کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، گرفتارملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل