Tuesday, May 19, 2026
 

نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی رشتے قائم ہیں، جن کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔          

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل