Loading
کاہنہ میں ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی جہاں دو مسلح ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق دو مسلح ڈاکو شہری کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔
ڈاکوؤں نے گھر کے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور اطمینان سے گھر کی الماریوں کی تلاشی لیتے رہے۔
مقدمے کے مطابق ملزمان گھر سے تقریباً 40 تولے سونا اور 2 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔ واردات مکمل کرنے کے بعد دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل