Loading
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سندھی ہوٹل بکرا پیڑی کے قریب ایک موبائل فون کی دکان میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے قابو پا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔
فائر بریگیڈ اہلکاروں نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد مزید پھیلاؤ کو روک لیا گیا۔
ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل