Loading
بھارت کے اپنے جریدے ہندوستان ٹائمز نے سیاست زدہ بھارتی فوج میں بدعنوانی اور ناپاک کردار کا پردہ چاک کر دیا
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے کولکتہ میں آرمی آرڈننس کور کے کرنل کو50لاکھ روپے رشوت کے کیس میں گرفتار کر لیا۔
بھارتی فوجی افسر کرنل ہمانشو بالی آرمی آرڈننس کور ایسٹرن کمانڈ کولکتہ میں تعینات تھا جس نے کانپور کی کمپنی سے رشوت لی، بھارتی کرنل ہمانشو بالی کو کولکتہ سے انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت حراست میں لے کرمزید تفتیش کیلئے دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق بھارتی کرنل بالی اور دیگر افسران نے ملی بھگت سے متعدد ٹینڈز بھاری رشوت کیلئے دئیے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی افواج میں کرپشن بلخصوص بھارتی فضائیہ کے بڑھتے حادثات محض تکنیکی مسائل نہیں بلکہ بدعنوانی اورانتظامی ناکامیوں کا واضح ثبوت ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل