Loading
ممبئی کے اسپتال کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر پاپارازی کے رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے۔
سلمان خان، جنہیں حال ہی میں ہندو جا اسپتال کے باہر فوٹوگرافرز کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا، نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تصاویر کے ساتھ ایک سخت پیغام بھی لکھا۔ اداکار نے الزام عائد کیا کہ بعض فوٹوگرافرز ان کے مشکل وقت کو ’’مواد‘‘ بنا کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا کہ جب وہ اسپتال کے حساس لمحات میں موجود ہوں تو ایسے وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ میڈیا کا ساتھ دیا ہے، ان کے ساتھ تعلقات رکھے اور ان کے روزگار کے مواقع کو بھی سپورٹ کیا، لیکن اگر کوئی ان کے دکھ یا مشکل صورتحال کو کمانے کا ذریعہ بنائے گا تو یہ قابلِ قبول نہیں۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی واضح کیا کہ ان کے لیے زندگی زیادہ اہم ہے اور آنے والی فلموں کی تفصیلات سے زیادہ انسانی حساسیت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ وہ اب بھی اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔
سلمان خان نے مزید سخت لہجے میں کہا کہ اگر آئندہ کسی نے ایسے حالات میں ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی تو وہ بھرپور جواب دیں گے۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ اسے میڈیا کے خلاف سخت رویہ قرار دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل