Loading
پاکستان کی جانب سے ایل پی جی، ایل این جی اور خام تیل ذخیرہ منصوبوں میں کویت کو شراکت داری کی دعوت دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کویتی سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے وفاقی وزیر بحری امور سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں انرجی سٹی اور بندرگاہی انفرا اسٹرکچر منصوبوں منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر اور پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ایل پی جی، ایل این جی اور خام تیل ذخیرہ منصوبوں میں کویت کو شراکت داری کی دعوت دی ہے۔ پاکستان میں انرجی اسٹوریج قائم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
اس موقع پر کویتی سفیر نے پاکستان کے بحری اور توانائی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر بحری امور نے کویتی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل