Thursday, May 21, 2026
 

میری پہلی ترجیح آسٹریلیا کیلیے کھیلنا ہے، پیٹ کمنز

 



آسٹریلوی ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند برسوں تک ان کی پہلی ترجیح آسٹریلوی کرکٹ رہے گی۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ بطور ٹیسٹ کپتان وہ زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنا چاہتے ہیں اور کسی بھی ٹیسٹ سیریز سے دور نہیں رہنا چاہتے۔ کمنز کے اس بیان کو اس بحث کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے جس میں آسٹریلیا کے کئی بڑے کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو ترجیح دینے کی خبروں کی زد میں ہیں۔ کمنز نے بتایا کہ آئی پی ایل ان کے لیے موزوں ہے کیونکہ یہ عموماً آسٹریلیا کے آف سیزن میں کھیلا جاتا ہے، تاہم قومی ذمہ داریاں ان کے لیے سب سے اہم ہیں۔ انہوں نے اپنی انجری کے حوالے سے بھی کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں انہوں نے کم کرکٹ کھیلی جس سے ان کی فٹنس میں نمایاں بہتری آئی۔ کمنز کے مطابق کمر کی انجری مکمل طور پر ٹھیک ہو چکی ہے اور انہوں نے محتاط بحالی پروگرام اسی لیے اختیار کیا تاکہ آئندہ ڈیڑھ سال میں آسٹریلیا کے اہم ٹیسٹ میچز کھیل سکیں۔ واضح رہے کہ کمنز آئندہ پاکستان اور بنگلادیش کے وائٹ بال دوروں میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ وہ آئی پی ایل پلے آف اور ٹیسٹ شیڈول کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل