Thursday, May 21, 2026
 

غذائی قلت نےافغان شہریوں کی زندگی انتہائی مشکل بنا دی

 



طالبان رجیم  میں جاری معاشی بحران، غربت اورغذائی قلت نےافغان شہریوں کی زندگی انتہائی مشکل بنا دی۔ بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ہر4 میں سے3 افراد بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصرہیں۔ نوجوان بیروزگار،صحت کا نظام تباہ اور47 لاکھ افغان شہری قحط کےدہانے پرپہنچ چکے ہیں۔ افغانستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کےاہل خانہ بازارسے دوائیں خریدنے پر مجبورہیں۔ طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں نے افغانستان کو بھوک، بربادی اورعالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بدانتظامی اورمعاشی  تباہی کی قیمت افغان عوام بھوک،غربت اوربیروزگاری کی صورت میں اداکر رہےہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل