Thursday, May 21, 2026
 

15 روز قبل شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو بلوچستان سے لاکر سانگھڑ میں قتل کردیا گیا

 



سانگھڑ میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، واقعہ چک نمبر 81 مانگ میں پیش آیا۔ مقتولہ کے بھائی خمیسو کندانی، سسر فرید ابڑو اور ثالث احمد شاہ گرفتار کر لیے گئے ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہے۔ مقتولہ کی شادی 15 روز قبل نوشکی کے علی نواز ابڑو سے ہوئی تھی، جبکہ لڑکی کو دو روز قبل بلوچستان سے واپس لایا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج ہوگا،  واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، غیرت کے نام پر معصوم بچیوں کا قتل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شازیہ مری کے مطابق فرسودہ ذہنیت کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ذاتی رنجش پر بھی عورت کو جواز بنا کر قتل اور فرسودہ سوچ کا سہارا لیا جاتا ہے، پولیس شفاف تحقیقات کرے گی اور مضبوط کیس بنائے گی تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل