Loading
نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیو ورکرز سے دست درازی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق زیر حراست شخص نے بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت کی اور دھمکیاں دیں۔
ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، شہری پولیو سے بچاؤ کے لیے تعاون کریں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل