Thursday, May 21, 2026
 

فیفا ورلڈ کپ؛ میئر نیویارک زہران ممدانی کا شہریوں کیلیے سستے ٹکٹس کا اعلان

 



نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ ٹکٹس کی قیمتوں پر شدید عوامی ردعمل کے بعد میئرنیویارک زہران ممدانی نے نیویارک کے شہریوں کے لیے محدود تعداد میں سستے ٹکٹس کی اسکیم متعارف کرا دی ہے جس کے تحت 50 ڈالر میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے رہائشیوں کے لیے تقریباً 1,000 ٹکٹس مختص کیے گئے ہیں جو مختلف گروپ اسٹیج اور ناک آؤٹ میچز کے لیے ہوں گے، تاہم فائنل اس میں شامل نہیں ہوگا۔ یہ ٹکٹس ایک لاٹری سسٹم کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔ 1,000 World Cup tickets. $50 each. All for New Yorkers. We fought hard to make the people’s game available to the people — and won. Let the summer of soccer begin. pic.twitter.com/CakNsxtF6b — Mayor Zohran Kwame Mamdani (@NYCMayor) May 21, 2026 رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہر میچ کے لیے تقریباً 150 نشستیں اس اسکیم میں شامل ہوں گی اور کامیاب امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہوگی۔ ان ٹکٹس میں میچ تک جانے اور واپس آنے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت بھی شامل ہوگی۔ میئر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی شہریوں کو ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ سے جوڑنے اور مہنگے داموں کے باعث شائقین کی محرومی کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ بڑے کھیلوں کے مقابلے صرف امیروں کے لیے محدود نہیں ہونے چاہیے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹکٹس کی قیمتوں اور ڈائنامک پرائسنگ کے طریقہ کار پر پہلے ہی شدید تنقید جاری ہے جبکہ مختلف حلقے فیفا سے قیمتیں کم کرنے اور مقامی شائقین کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل