Thursday, May 21, 2026
 

ثالثی کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستانی حکام آج ایران جا رہے ہیں؛ امریکی وزیر خارجہ

 



امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی ثالثی وفد آج ایران کا دورہ کرے گا اور مذاکرات کے کسی نتیجے پر پہنچنے کی امید پیدا ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پُرامید انداز میں کہا کہ جنگ بندی مسودے پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد آج ایران جائے گا۔ مارکو روبیو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حالیہ مذاکرات سے کچھ اچھے اشارے مل رہے ہیں۔ ایران کے ساتھ بات چیت میں محدود پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم انھوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میں ضرورت سے زیادہ پرامید نہیں ہونا چاہتا آئندہ چند دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے بعد سے پاکستان کے ثالثی کے کردار میں بھی تیزی آئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹوں میں دو بار ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کئی ہفتوں سے دونوں ممالک کے درمیان پیغامات پہنچانے، کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگ بندی یا امن معاہدے کے لیے درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی تناظر میں پاکستانی قیادت کے ممکنہ دورۂ ایران کی قیاس آرائیاں بھی جاری تھیں جنھیں اب مارکو روبیو کے بیان نے مزید تقویت دی ہے۔ قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک بھی پاکستان کے ثالثی کے کردار کی تعریف کرچکے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں۔ ایرانی قیادت بھی پاکستان کی معترف رہی ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف عظیم لوگ ہیں۔   ام

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل