Loading
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان کی آمد پر گلگت ایئرپورٹ پر شایانِ شان استقبال کیا گیا۔
ایئر پورٹ پر نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا۔
تقریب میں عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان کی گلگت آمد سے عوامی حلقوں، بالخصوص اسماعیلی برادری میں جوش و خروش کی فضا دیکھنے میں آئی۔
گلگت بلتستان شہر کے مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز اور استقبالی پیغامات آویزاں کیے گئے۔ عوام نے اپنے روحانی پیشوا کی آمد کو ایک تاریخی اور یادگار موقع قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل