Friday, May 22, 2026
 

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما  و رکن اسمبلی کو جیل بھجوا دیا

 



انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما  و رکن اسمبلی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت  کے جج شاہد سکندر کے روبرو پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام محی الدین دیوان  کو پیش کردیا، جہاں عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اور رکن اسمبلی کے گھر پر چھاپا، فوٹیج سامنے آ گئی پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 97/23 میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اشتعال انگیز تقاریر کی ہیں۔ ملزم کی شناخت پریڈ ہپونی ہے، لہٰذا ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔ قبل ازیں پولیس اور سادہ لباس اہل کاروں نے غلام محی الدین کے گھر پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل