Friday, May 22, 2026
 

کوکین کوئین انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیش رفت

 



سندھ پولیس نے کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے خلاف منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ ملزمہ کے ساتھی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم وصول اور منتقل کرتے تھے۔ کراچی پولیس کے مطابق ملزمان پر نارکوٹکس ٹریفکنگ اور مالیاتی لین دین میں ملوث ہونے کا شبہ ہے لہٰذا کیس میں سائبر اور بینکنگ ٹرانزیکشنز شامل ہونے کی وجہ سے تکنیکی مدد فراہم کی جائے۔ کراچی پولیس نے باقاعدہ انکوائری شروع کرنے اور ایف آئی اے افسران کی تعیناتی کی درخواست کر دی۔ خط کے متن کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گارڈن اور بغدادی تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں۔ ملزمہ کے خلاف منشیات ایکٹ، ناجائز اسلحہ اور قتل کی دفعات کے تحت کیسز زیر تفتیش ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل