Friday, May 22, 2026
 

پختونخوا ؛ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی چوتھی سہ ماہی کیلیے 25.5 ارب روپے جاری

 



خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کی چوتھی سہ ماہی  کےلیے 25.5ارب روپے جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق جاری کیے گئے فنڈز میں ان شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے جن کا براہ راست تعلق عوامی فلاح و بہبود اور خدمات کی فراہمی سے ہے۔  ذرائع کے مطابق صحت، تعلیم، پینے کے پانی و صفائی، سڑکیں، آبپاشی و آبی انتظام، زراعت اور بلدیات کے شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں صحت کے شعبے کے تحت اسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور جاری صحت پروگراموں کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح پینے کے پانی و صفائی کے شعبے کے لیے ایک ارب 13 کروڑ   روپے مختص ہوئے ہیں جبکہ تعلیم کے شعبے میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 69 کروڑ اور اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک ارب 10 کروڑ 56 لاکھ جاری کیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رابطے اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے سڑکوں کے شعبے کے لیے سب سے زیادہ 3 ارب 74 کروڑ 26 لاکھ کے فنڈز  جاری ہوئے ہیں۔ اسی طرح آبپاشی، سیلاب سے تحفظ اور آبی انتظام کے منصوبوں کے لیے آبی شعبے کو 3 ارب 73 کروڑ 44 لاکھ  دیے گئے ہیں جب کہ زراعت کے شعبے کے لیے 58 کروڑ 91 لاکھ  اور بلدیات کے لیے ایک ارب 77 کروڑ 65 لاکھ  روپے مختص ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل