Loading
چین کے شہر شین ژین میں منعقدہ 10 ویں ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں پاکستان کو کنٹری آف آنر کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
ورلڈ ڈرون کانگریس میں 120 سے زائد ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان توجہ کا مرکز بنا رہا، وزیرِ مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے ورلڈ ڈرون کانگریس میں پاکستان کی نمائدگی کی۔
بلال بن ثاقب نے ورلڈ ڈرون کانگریس سے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ پاکستان کو ’’کنٹری آف آنر‘‘ نامزد کرنے پر ورلڈ ڈرون کانگریس کے منتظمین کے شکر گزار ہیں، پاکستان کیلئے یہ اعزاز ڈیجیٹل اور تکنیکی شعبوں میں عالمی اعتماد اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن، بلاک چین کا امتزاج لاجسٹکس اور سپلائی چین کو تبدیل کر رہا ہے، بلاک چین کے استعمال سے ڈرون آپریشنز مزید محفوظ، شفاف اور مؤثر بن سکتے ہیں، ڈرونز اور بلاک چین کا اشتراک اسمارٹ سٹیز، صنعتی نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس کیلئے نئی راہیں کھول رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی معاونت فراہم کر رہا ہے، ورلڈ ڈرون کانگریس ڈرونز اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں عالمی تعاون کو نئی جہت دے رہی ہے، تکنیکی جدت، ریگولیٹری ہم آہنگی اور صنعتی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی اور ورچوئل ایسٹس ریگولیشنز میں پیش رفت پر گامزن ہے۔ ڈرون انڈسٹری میں جدت اور عالمی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل