Friday, May 22, 2026
 

اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے کے خلاف قتل کی دھمکیوں، ہراسانی پر تھانے پہنچ گئیں

 



پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان قانونی تنازعہ شدت اختیار کر گیا، اداکارہ نے ایم پی اے کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ چوہنگ میں درخواست جمع کرا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مومنہ اقبال اپنے وکلاء کے ہمراہ تھانہ چوہنگ پہنچی جہاں انہوں نے ثاقب چدھڑ کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیوں، ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزامات پر درخواست دی۔ درخواست کی کاپی بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ درخواست کے مطابق ثاقب چدھڑ نے سال 2022 میں مومنہ اقبال کو شادی کی پیشکش کی تھی، تاہم بعد میں اداکارہ کو معلوم ہوا کہ ملزم پہلے سے دو شادیاں کر چکا ہے، جس کے بعد انہوں نے ثاقب چدھڑ سے رابطہ اور تعلق ختم کر دیا۔ اداکارہ مومنہ اقبال کے مطابق تعلق ختم کرنے پر ثاقب چدھڑ مشتعل ہوئے اور مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرہ کی جانب سے بھی اداکارہ کو دھمکیاں دی جاتی رہیں۔  درخواست کے مطابق جب مومنہ اقبال کی شادی طے ہوئی تو ملزم نے مبینہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جبکہ اداکارہ کی بہن اور منگیتر حمزہ کو بھی دھمکی آمیز پیغامات بھجوائے گئے۔ واضح ہے کہ مومنہ اقبال اس سے قبل بھی این سی سی آئی اے میں ثاقب چدھڑ کے خلاف درخواست دے کر شواہد دے چکیں جبکہ اپنا تحریری بیان بھی گزشتہ روز دے دیا ہے۔ ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر فہیم امداد کے مطابق درخواست موصول ہوئی ہے مقدمہ کے اندراج کے لیے  کاروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل