Saturday, May 23, 2026
 

اوگرا میں مبینہ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت، ممبر آئل طلب

 



اوگرا میں مبینہ میگا کرپشن اسکینڈل میں ایف آئی اے اے سی سی کراچی کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ  ممبر آئل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل  کراچی نے اوگرا میں مبینہ میگا کرپشن، پٹرولیم اسٹاکس میں ہیر پھیر، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور ریگولیٹری اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کے معاملے میں تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے اے سی سی کراچی نے انکوائری نمبر 43/2026 کے تحت اوگرا کے ممبر آئل زین العابدین قریشی کو باضابطہ کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی 2026 بروز پیر صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ انکوائری میں Go Petroleum سمیت متعدد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر چھپانے، غلط رپورٹنگ، پرائس ڈیفرینشل کلیمز (PDCs) میں مبینہ فراڈ اور ریگولیٹری اہلکاروں و ٹرمینل آپریٹرز کے ساتھ ملی بھگت کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی شواہد کی روشنی میں ممبر آئل اوگرا کے کردار سے متعلق اہم سوالات سامنے آئے ہیں، کیونکہ آئل سپلائی چین، اسٹاک مانیٹرنگ اور قیمتوں کے نظام کی نگرانی ان کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔  ایف آئی اے نے اوگرا حکام سے حساس ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، جس میں PDC میکانزم، کلیمز، انسپیکشن رپورٹس، ٹرمینلز کے معائنے، شوکاز نوٹسز اور اہم انتظامی فیصلوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ کیس میں  مزید اہم شخصیات کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔  ایف آئی اے کی جانب سے شواہد کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر قانونی کارروائی متوقع ہے۔ذرائع

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل