Saturday, May 23, 2026
 

فرنچ اوپن میں انعامی رقم پر تنازع، عالمی ٹینس اسٹارز کا منفرد احتجاج

 



دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا نے فرنچ اوپن کے آغاز سے قبل میڈیا کانفرنس مختصر کرکے انعامی رقم کے معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں نے صرف 15 منٹ تک میڈیا سے گفتگو کی جو اس بات کی علامت تھی کہ گرینڈ سلم ٹورنامنٹس اپنی آمدنی کا صرف 15 فیصد حصہ ہی انعامی رقم کی صورت میں کھلاڑیوں کو دیتے ہیں۔ اس احتجاج میں عالمی نمبر ون مرد کھلاڑی جینک سنر اور چار مرتبہ کی فرنچ اوپن چیمپئن ایگا سواتیک سمیت کئی بڑے نام شامل تھے۔ سبالینکا نے کہا کہ کھلاڑی متحد ہیں اور وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب نوواک جوکووچ نے احتجاج میں حصہ تو نہیں لیا تاہم انہوں نے کھلاڑیوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس سے بہت کم لوگ مناسب روزگار حاصل کر پاتے ہیں اس لیے کھلاڑیوں کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ کھلاڑیوں کے مطالبات میں انعامی رقم میں اضافہ، صحت اور پینشن سہولیات اور ٹورنامنٹس کے فیصلوں میں زیادہ مشاورت شامل ہیں۔ دوسری جانب فرنچ اوپن انتظامیہ نے معاملے پر مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل