Tuesday, May 26, 2026
 

کراچی، وائرلیس گیٹ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی

 



شہر قائد میں وائرلیس گیٹ گلی نمبر 4 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ علی جان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم فائرنگ کی وجوہات اور ملوث افراد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل