Tuesday, May 26, 2026
 

مٹاپے کیخلاف جی ایل پی-1 ادویات دماغ میں کیسے کام کرتی ہیں؟

 



نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے محققین نے وزن کم کرنے والی مشہور ادویات (جنہیں جی ایل پی-1 ریسیپٹر ایگونسٹس کہا جاتا ہے) کے دماغی خلیوں کے اندر کام کرنے کے طریقہ کار سے متعلق نئی معلومات حاصل کرلی ہیں۔ اس حیران کن تحقیق انکشاف کیا گیا کہ مختلف مریض ان دواؤں پر مختلف ردِعمل کیوں دیتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اثرات اکثر کیوں کم ہونے لگتے ہیں۔ چوہوں پر کی جانے والی اس تحقیق میں سائنس دانوں نے سیماگلوٹائڈ کے دماغی خلیوں کے اندر ہونے والے عمل کا جائزہ لیا۔ یہ دوا مٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کے لیے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جا رہی ہے۔ ماہرین نے اعصابی خلیوں کے اندر ایسے اہم سگنلز اور کیمیائی سرگرمیوں کی نشاندہی کی جو بظاہر وزن کم کرنے میں اس دوا کے اصل ’پاور ہاؤس‘ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں زیادہ مؤثر ادویات تیار کرنے میں مدد دے سکتی ہے جبکہ موجودہ جی ایل پی-1 دواؤں کے فوائد کو مزید بڑھانے کا راستہ بھی کھول سکتی ہے۔ اب تک سائنس دان یہ تو جانتے تھے کہ جی ایل پی-1 ادویات دماغ کے اُن حصوں پر اثر انداز ہوتی ہیں جو بھوک کو کنٹرول کرتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ دوا کا اثر شروع ہونے کے بعد نیورونز یعنی دماغی خلیوں کے اندر اصل میں کیا ہوتا ہے۔ تحقیق کے شریک مصنف اینڈریو لوٹسکا نے بتایا کہ ہمیں ابھی تک اس بات کی بہت کم سمجھ تھی کہ یہ ادویات جن نیورونز کو نشانہ بناتی ہیں، اُن کے اندر اصل میکانزم کیسے کام کرتا ہے۔ اب ان باریکیوں میں جا کر ہم ان سوالات کے جواب حاصل کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل