Thursday, May 28, 2026
 

ایران کا کویت پر بیلسٹک میزائل حملہ، امریکا کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

 



امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کویت پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا جس سے کویتی فورسز نے ناکام بنا دیا اور اس حملے کو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سینٹ کام سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایران نے کویت پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تاہم کویتی فورسز نے اس کو بروقت تباہ کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب اس وقت کیا گیا جب چند گھنٹے قبل ایرانی فورسز نے 5 ڈرونز سے حملہ کیا جو آبنائے ہرمز کے قریب اور اندر واضح طور پر خطرہ تھا۔ امریکی سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی فورسز نے تمام ڈرون ناکارہ بنادیا اور بندر عباس میں ایرانی بری فورسز کے علاوے سے لانچ کیا گیا چھٹا ڈرون بھی پہلے روک دیا۔ امریکی سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی فورسز اور خطے کے شراکت دار بدستور چوکس ہیں اور ایران کی جارحیت کے خلاف اپنے فورسز اور مفادات کے دفاع کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کا اظہار مذمت سعودی عرب نے کویت پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور کویت کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ریاض نے کویت کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل