Loading
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے وفد کے حالیہ کامیاب دورۂ چین کا بھی ذکر کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Deputy Prime Minister/ Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met today with Foreign Minister of the People’s Republic of China, H.E. Wang Yi, in New York.
The two leaders exchanged views on recent regional developments and Pakistan’s ongoing efforts to… pic.twitter.com/l8hpUWt87M
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) May 28, 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر نیویارک میں موجود ہیں۔ اسحق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اوپن مباحثے میں شرکت کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ’’بین الاقوامی امن و سلامتی کا قیام: اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کا تحفظ اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر مبنی عالمی نظام کا استحکام‘‘ کے عنوان سے یہ اجلاس 26 مئی کو چین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل