Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کیخلاف اچانک انتباہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ عمان دوسروں کی طرح برتاؤ کرے گا ورنہ ہم اُسے تباہ کردیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ ابتدائی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ٹرمپ نے غلطی سے ایران کے بجائے عمان بول دیا ہے تاہم بعد میں امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پر ریمارکس شیئر کیے جس میں عمان کا واضح طور پر حوالہ دیا گیا۔
ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایک مختصر مدت کے معاہدے کو قبول کریں گے جو ایران اور عمان کو اہم آبی گزرگاہ کو کنٹرول کرنے کی اجازت دے گا جس پر ٹرمپ نے کہا کہ نہیں، آبنائے سب کے لیے کھلا رہے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی پانی ہے، کوئی بھی اسے کنٹرول کرنے والا نہیں ہے۔ ہم اس پر نظر رکھیں گے، اسے کوئی بھی کنٹرول کرنے والا نہیں ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ریمارکس آبنائے ہرمز کے مستقبل کے بارے میں ایک گہری اور بڑھتی ہوئی اہم جنگ کی عکاسی کرتے ہیں ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل