Loading
فرنچ اوپن میں جرمنی کی ٹینس کھلاڑی تمارا کورپاش اور چین کی وانگ شینیو کے درمیان میچ کے دوران تنازع کھڑا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورپاش نے سخت مقابلے کے بعد وانگ کو 2-6، 6-2 اور 3-6 سے شکست دی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔
A cold encounter in the Paris heat ????
Tamara Korpatsch refused to shake hands after beating Wang Xinyu ???? pic.twitter.com/WVB06XZHiq
— TNT Sports (@tntsports) May 27, 2026
تنازع اس وقت شروع ہوا جب وانگ شینیو ایک متنازع پوائنٹ کے بعد کورٹ کے دوسری جانب بال مارک چیک کرنے پہنچ گئیں۔ چیئر امپائر نے فیصلہ دیا تھا کہ ان کی شاٹ لائن سے باہر گری تھی۔
Wang Xinyu received a code violation for stepping over to the other side of the court and arguing over a line call with Tamara Korpatsch. pic.twitter.com/Zlqmu0vFIv
— TNT Sports (@tntsports) May 27, 2026
اس عمل پر تماشائیوں نے وانگ کو ہوٹ بھی کیا جبکہ امپائر نے انہیں غیر اسپورٹس مین شپ رویے پر وارننگ دی۔
کورپاش نے بعد ازاں کہا کہ وہ دھوکہ دہی کا سوچ بھی نہیں سکتیں اور ایسا کرنا ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہوگا۔
ان کے مطابق کورٹ پر موجود امپائر اور ہاک آئی سسٹم دونوں نے تصدیق کی کہ گیند آؤٹ تھی۔
جرمن کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ وانگ نے ان پر غیر منصفانہ کھیلنے کا الزام لگایا، کیونکہ دونوں کے درمیان پہلے اچھے تعلقات تھے۔
اب کورپاش اگلے راؤنڈ میں ایلینا سویٹولینا کا سامنا کریں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل