Thursday, May 28, 2026
 

یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے والے کو ایک کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش

 



متنازعہ ’انہانسڈ گیمز‘ کے منتظمین نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے والے کو ایک کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق’انہانسڈ گیمز‘ کے منتظمین نے کہا ہے کہ 2027 کے ایونٹ میں اگر کوئی ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا 100 میٹر دوڑ کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوا تو اسے ایک کروڑ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ یہ اعلان کھیلوں کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ رہا ہے کیونکہ اس مقابلے میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے ایتھلیٹس کو بھی شرکت کی اجازت دی جاتی ہے۔ یوسین بولٹ نے 2009 میں برلن میں 9.58 سیکنڈز کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک ایتھلیٹکس کی تاریخ کا ناقابلِ شکست ریکارڈ سمجھا جاتا ہے۔ Usain Bolt's 9.58 world record will likely NEVER be broken...pic.twitter.com/V6EhnfgeLb — Undaunted (@NvictusManeo) May 28, 2026 اس اعلان کے بعد لاس ویگاس میں ہونے والے پہلے انہانسڈ گیمز بھی خبروں کی زینت بن گئے ہیں جہاں متعدد ایتھلیٹس نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔ یونان کے تیراک کرسٹیان گکولومیف نے 50 میٹر فری اسٹائل میں 20.81 سیکنڈز کا وقت دے کر 15 لاکھ ڈالر جیتے۔ تاہم یہ ریکارڈ عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا جائے گا کیونکہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے مطابق یہ مقابلے غیر قانونی سمجھے جاتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق تمام کھلاڑی طبی نگرانی میں مقابلوں میں شریک ہوئے اور ایونٹ کامیابی سے مکمل ہوا۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ 2027 گیمز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل