Thursday, May 28, 2026
 

بچوں کو قربانی ہوتے ہوئے نہ دکھائیں، نادیہ خان کے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

 



پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں مسلمان سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں، وہیں نادیہ خان نے والدین کو مشورہ دیا کہ کم عمر بچوں کو قربانی کا عمل نہ دکھایا جائے۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر میں بچوں کو جانور ذبح ہوتے دکھانا انہیں جانوروں کے معاملے میں بے حس بنا سکتا ہے، اس لیے والدین کو احتیاط کرنی چاہیے۔         View this post on Instagram                       ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو مختلف گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ کچھ افراد نے نادیہ کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذہنی کیفیت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کے جاننے والے ایک بچے نے قربانی دیکھنے کے بعد کھیل کھیل میں دوسرے بچے پر چاقو چلانے کی کوشش کی تھی۔ دوسری جانب کئی صارفین نے نادیہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ قربانی کی اصل داستان حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی سے جڑی ہے، اس لیے بچوں کو اس روایت سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ایسی سوچ مذہبی روایات کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل