Loading
شہرکے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملی ہیں،پولیس نے دونوں واقعات کوخود کشی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دوسرے روز رضویہ سوسائٹی تھانے کے علاقے محمدآباد گھرسے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جسے قانونی کارروائی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اس کی شناخت 26 سالہ ظاہرولد محمد محمد ظہیرکے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی گھرمیں اپنی 2 بہنوں اور 2 بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔ متوفی کافی رصہ سے بے روزگار تھا اور اس کی بیوی بھی اسے چھوڑکرجا چکی تھی، جس کی وجہ سے وہ کافی ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی نے حالات سے تنگ آکر پھندا لگا کرخودکشی کی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔
دوسری جانب قائد آباد تھانے کےعلاقےلانڈھی فردوس چالی کے قریب گھرسے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، جسے قانونی کارروائی کےلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 55 سالہ خالد ولد عثمان کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل متوفی کے بیٹے نے بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کی تھی۔
بیٹے کے خود کشی کرنے پر والد شدید غم میں مبتلا تھا اوراسی وجہ سے اس نے بھی گھر کے بیٹھک والے کمرے میں پنکھے سے رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی ۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل