Thursday, May 28, 2026
 

مریم نواز میجر سرجری کے بعد گھر منتقل؛ اسپتال سے صوبے کے معاملات کی نگرانی جاری رہی

 



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میجر سرجری کے بعد  گھر منتقل ہو گئیں، اس دوران وہ اسپتال سے صوبے کے معاملات کی نگرانی کرتی رہیں۔ مریم واز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ مریم  نواز کی میجر سرجری ہوئی ہے۔ ایکس پر بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے، جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں، الحمدللہ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف صاحبہ کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئی ہیں، الحمدللہ۔ عید کے دن وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہسپتال سے صوبے میں سکیورٹی، صفائی سمیت دیگر تمام امور کی براہ راست خود نگرانی کی۔ — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 28, 2026 انہوں نے لکھا کہ عید کے دن وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپتال سے صوبے میں سیکیورٹی، صفائی سمیت دیگر تمام امور کی براہ راست خود نگرانی کی۔ سوشل میڈیا پر یہ پیغام سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعدد صارفین نے ان کی عوامی امور میں دلچسپی اور عید کے موقع پر نگرانی کو سراہا۔ سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی مریم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل