Saturday, May 30, 2026
 

بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، گوادر ایئرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز کاکامیاب تجربہ

 



نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ساؤتھ ایئر کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کیساتھ لینڈ کر گئی۔ اس موقع پر گوادر ایئرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے پرواز کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ یہ کامیاب لینڈنگ گوادر کی فضائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم پیشرفت ہے۔ اس آزمائشی پرواز کے بعد گوادر میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔ گوادر ایئرپورٹ کا آپریشنل ہونا ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کیلئے ایک اہم محرک ثابت ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل