Saturday, May 30, 2026
 

کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس میں سابق آئی جی سندھ سمیت 10 ملزمان طلب

 



صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سابق آئی جی سندھ سمیت 10 ملزمان کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کے حوالے سے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 10 ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے اور ملزمان کو 9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے جب کہ عدالت نے غیر حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔ مقدمے کے ملزمان میں ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، سابق ایس ایس پی تنویر احمد طاہر و دیگر شامل ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں غیر قانونی کٹوتیوں کا الزام ہے، جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔ ملزمان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں خورد برد اور سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیاں بھی کی گئیں۔ اے جی سندھ کے حکام سے مبینہ ملی بھگت کرکے تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جاتی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل