Saturday, May 30, 2026
 

پاکستان سے افغانیوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک، 29 زخمی

 



افغانستان میں ایک ٹریفک حادثے میں ٹرک اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 بچے سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتے کے روز مشرقی افغانستان میں ایک ٹرک الٹ گیا جس میں 10 بچوں سمیت 18 افراد سوار تھے۔ صوبہ لغمان کے گورنر کے ترجمان عبدالمالک نیازی کے مطابق ٹرک پاکستان سے واپس آنے والے افغان خاندانوں کو لے کر جا رہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 10 بچے، پانچ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ مشرقی افغانستان میں جلال آباد اور دارالحکومت کابل کے درمیان سڑک پر پیش آیا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں مہلک ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی وجہ کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد سڑکوں کی خراب حالت، خطرناک ڈرائیونگ اور ضابطے کی کمی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل