Loading
کراچی کے جناح اسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے واقعے پر تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
جے پی ایم سی میں خاتون مریضہ سے متعلق رپورٹ شدہ واقعے پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی کی منظوری سے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ پروفیسر حلیمہ یاسمین کو کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی 30 مئی کو ہونے والے اجلاس میں واقعے کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں سینئر ڈاکٹرز اور انتظامی افسران شامل ہیں۔
جے پی ایم سی انتظامیہ نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خاتون مریضہ سے متعلق رپورٹ شدہ واقعے کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ محکمہ صحت سندھ کو ارسال کی جائے گی جبکہ جے پی ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ جلد حکومت سندھ کو بھی بھجوائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل