Loading
شہر قائد میں لیاری ایکسپریس وے پر سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ فیڈرل بی ایریا صنعتی ایریا فرخ شہریار کے مطابق حادثہ لیاری ایکسپریس وے کے سپر ہائی وے اخراج کے قریب سہراب گوٹھ ندی پل کے نزدیک پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل نمبر KTG-3600 تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔
جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی دستاویزات کی مدد سے ایک متوفی کی شناخت لیاقت علی ولد غلام حسین، ملیر ریڑھی گوٹھ کے رہائشی نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے متوفی کی شناخت گلبہار ولد حسن کے نام سے ہوئی۔
تاہم اس کی رہائش کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ دونوں افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے متوفی افراد کے ورثاء یا جاننے والوں سے رابطہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے تھانہ فیڈرل بی صنعتی ایریا کے رابطہ نمبر 021-99333356 پر اطلاع دینے کی درخواست کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل