Loading
جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم ملائیشیا نے بہتر کارکردگی کی بدولت کامیابی اپنے نام کر لی۔
پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چین کو 3-0 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
یاد رہے کہ انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے مقابلے جاپان میں جاری ہیں، جہاں ایشیا کی بہترین جونیئر ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل